بونیر، لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی آنکھیں نکال دیں

جمعہ 12 فروری 2016 09:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)بونیر کے علاقے کلپائی میں لین دین کے تنازعے پر ملزم عبدالرحمان نے چچا زاد کی آنکھیں نکال دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزبونیر کے علاقے کلپائی میں لین دین کے تنازع پر ملزم عبد الرحمن نے چچازاد کی دونوں آنکھیں نکال دیں۔ اختر علی شاہ نامی شخص جو ملیشیاء میں ملازمت کرتا ہے نے بتایا کہ اس نے اپنے بھتیجے جس کا نام عبدالرحمان ہے کو 5 لاکھ روپے ادھار دیئے لیکن واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا جس کے دوران عبدالرحمان نے ان کی آنکھیں نوچ لیں۔

اہل علاقہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اختر علی کو طبی امداد دے کر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق اختر علی کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو چکی ہے جبکہ دوسری شدیدزخمی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر آپریشن نہ کیا گیا تو دوسری آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، اختر علی شاہ کے مطابق اس نے اپنے کزن عبدالرحمان کو 5 لاکھ روپے دیئے تھے اور ضرورت پڑنے پر جب واپس مانگے تو ا س نے آنکھیں نکال دیں۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی کا آغاز کر دیا ہے