برطانیہ،دہشتگردی میں معاونت ،تین افرادکوجیل بھیج دیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 09:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2016ء)برطانیہ میں دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کارڈِف سے تعلق رکھنے والے کرسٹن بریکی۔

(جاری ہے)

گلوسٹرشائر کے فرہاد رحمان اور نوٹنگم شائر کے عدیل الحق پر الزامات تھے انہوں نے ایک برطانوی مسلم نوجوان اصیل مْثنیٰ کو داعش کے خلاف لڑنے کے لیے شام بھیجنے میں اس کی مدد کی تھی۔الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں افراد کو پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جبکہ عدیل الحق کو دہشت گردی کی مالی معاونت پر ایک سال اضافی جیل کاٹنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :