کپتان مصباح الحق ایک بار پھر انجری کا شکار، لاہور کیخلاف شین واٹسن نے ان کی جگہ اسلام آباد کی کپتانی کی

جمعرات 11 فروری 2016 09:19

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء)سلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق گزشتہ میچ میں پنڈلی میں انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد میچ میں شین واٹسن نے ان کی جگہ اسلام آباد کی کپتانی کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ سے قبل مصباح الحق کا فٹنس ٹیسٹ لیاگیا جسے وہ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد اس میچ میں بھی شین واٹسن ہی کپتان ہوں گ۔ یاد رہے کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ سے قبل بھی انجری کا شکار رہ چکے ہیں۔