ملکی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ،فی تولہ سونا100روپے سستا ہو کر47ہزار100روپے کا ہو گیا

جمعرات 11 فروری 2016 09:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1183ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا100روپے سستا ہو کر47ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح86روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار371روپے پر آ گئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت660روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی