بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت کا اشتعال انگیز بیان ، مسلمان اراکین اسمبلی کا شدید احتجاج ، جو لوگ گائے کا گوشت کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ان کے لئے بہتر ہے وہ ہریانہ نہ آئیں، وزیر صحت

جمعرات 11 فروری 2016 09:50

ہریانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وچ نے کہا ہے کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ان کے لئے بہتر ہے وہ ہریانہ نہ آئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وچ نے کہا ہے کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ان لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ ریاست ہریانہ کا رخ نہ کریں وزیر صحت کے بیان پر ہریانہ اسمبلی میں مسلمان اراکین نے شدید احتجاج کیا اور وزیر صحت کو اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

مسلمان اراکین کے مطالبے پر ہندو اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا اور مسلمان اراکین کے اسمبلی سے احتجاج پر واک آؤٹ کر دیا وزیر صحت کے بیان پر ہریانہ کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور وزیر صحت کے پتلے نظر آتش بھی کئے ۔

متعلقہ عنوان :