مصروف شاہراہ کے درمیان سے گزرتاانوکھارن وے ،ریل نہیں بلکہ ہوائی جہاز گزارنے کے لئے بند کیا جاتا ہے

جمعرات 11 فروری 2016 09:46

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء)ریلوے پھاٹک تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن ایک ایسا انوکھا پھاٹک بھی ہے جو ریل نہیں بلکہ ہوائی جہاز گزارنے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین میں ایک ایسا انوکھا ائیرپورٹ بھی ہے جہاں رن وے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے اورجہاز کوگزارنے کے لیے پھاٹک بند کرکے عام ٹریفک کو روکا جاتا ہے۔

اسپین کے علاقے جبل الطارق میں جبرالٹر ایئر پورٹ سے جہاز حیرت انگیز اور دلچسپ اڑان بھرتے ہیں اور اتنے ہی دلچسپ انداز میں اتر کر ائیر پورٹ تک پہنچتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ رن وے مصروف ترین سڑک ونسٹن چرچل ایونیو کے درمیان سے گزرتا ہے ، رن وے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے دونوں جانب بیریئر لگا دیئے گئے ہیں جہاں جیسے ہی جہاز اتر کر رن وے پردوڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچتا ہے توبیریئر نیچے گراد یئے جاتے ہیں اور یوں ٹریفک رک جاتی ہے۔

عموما ٹریفک کو 10 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھاریہ انتظار گھنٹوں پر محیط بھی ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جبل الطارق میں میدانی علاقہ نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں ایئرپورٹ بنایا گیا ہے وہاں صرف 6اعشاریہ8 کلومیٹر کا علاقہ میدانی تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کا رن وے کسی سڑک کے درمیان سے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔