افغان فورسز کے حملے میں طالبان گورنر سمیت 38 شدت پسند ہلاک متعدد زخمی

جمعرات 11 فروری 2016 09:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) افغانستان میں طالبان کے ضلعی گورنر سمیت 38 شدت پسند سکیورٹی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار‘ ارزگان‘ کنہڑ اور قندھار صوبوں میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کئے۔

(جاری ہے)

جن میں ضلع کوٹ کیلئے طالبان کے نام نہاد گورنر گل آغا پاشا سمیت 38 شد ت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :