ایران نے فضائیہ کو نصر میزائل سے لیس کردیا

جمعرات 11 فروری 2016 09:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) ایران نے اپنی فضائیہ کو جدید نصر کروز میزائل سے لیس کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نصر کروز میزائل فضائیہ کے حوالے کرنے کیلئے تہران میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل جنرل حسین دہقان سمیت دیگر عسکری قیادت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ وزارت دفاع کے ماہرین مسلح افواج کی مختلف دفاعی صروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نصر میزائل مختلف اقسام کے لڑاکا طیاروں میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :