اسلام آباد، نادرا کو کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری

بدھ 10 فروری 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،قانون کے مطابق اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام ملکی و غیر ملکی شہری اپنی رہائشی بلڈنگز میں مقیم لوگوں کی مکمل معلومات پولیس کو دینے کے پابند ہیں بصورت دیگر ایسی رہائشی بلڈنگز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پر اسلام آباد ہاؤس ہولڈ سروے میں نادرا کو اپنے کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔مجموعی طور پر جہاں اسلام آباد کے شہریوں نے اس سلسلے میں پولیس اور نادرا سے مکمل تعاون کیا ہے وہیں چند رہائشی افراد اس سلسلے میں پس و پیش کر رہے تھے جس پر یہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کوائف کے حصول کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔قانون کے مطابق اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام ملکی و غیر ملکی شہری اپنی رہائشی بلڈنگز میں مقیم لوگوں کی مکمل معلومات پولیس کو دینے کے پابند ہیں بصورت دیگر ایسی رہائشی بلڈنگز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کیا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :