پانی بجلی پیدا کرنے کا سستا ذریعہ ہے،پرویز مشرف،ہو ا، سورج، کو ئلہ اور ایٹمی قوت سے بھی سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے ،حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہے ،سابق صدر

بدھ 10 فروری 2016 10:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء )سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پانی بجلی پیدا کرنے کا سستا ذریعہ ہے ، ہو ا ، سورج، کو ئلہ اور ایٹمی قوت سے بھی سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے مگر حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی پہچان صرف پاکستا ن ہے ، نو جوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی وقار کو خاطر میں رکھتے ہو ئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں ۔

حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ نو جوا نوں کے مستقبل کیلئے کام کریں اور زیادہ سے زیادہ موا قع ہو نہار نو جوانوں کو فراہم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سو سائٹی(کے ایس ڈی ایس)اور اقرا ء یو نیور سٹی کے اشتراک سے ڈی ایچ اے گالف کلب میں "سب سے پہلے پاکستان"کے عنوان سے قومی ذو لسانی مقابلہ تقریر میں کیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مقابلہ تقریرنو جوانوں کی تر بیت اور کر دا ر سازی میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں اور خاص طور پر نو جوا نوں کو بات کرنے کا طریقہ سکھا تے ہیں۔ملک کی ترقی نو جوا نوں کے ہاتھ میں ہے نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے نو جوا نوں کو بات کرنے کے گُر بھی سکھائے جائیں ۔ قبل ازیں بانی و چانسلراقراء یونیورسٹی حنید لا کھانی نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جنرل مشر ف اقراء یونیو رسٹی کے بانیا ن میں سے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ نو جوا نوں کی تربیت کو ترجیح دی۔

دریں اثناء مہمانا نِ فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔اردو میں جامعہ این ای ڈی سے شاہ نہال ادریس، جامعہ کراچی سے جویریہ اختر اور جامعہ کراچی سے ہادی نسیم فاروقی نے بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ انگریزی میں ڈی اے ڈگری کالج فیز8کی حفصہ طاہر ، جامعہ کراچی کی نور الصباح توقیر اور جامعہ این ای ڈی سے عبد العزیز نے انعامات حاصل کئے ۔ منصفین کے فرائض شہزا د شمشاد، یلمار مجتبیٰ ، محترمہ زینب سجاداور سیّد راحیل اختر نے سر انجام دئے جبکہ میز بانی کے فرائض سو سائٹی کی صدر نجم الثقلین لغاری نے سر انجام دئیے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :