سینئر طالبان رہنما اور ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا حسن رحمانی کینسر کے باعث انتقال کر گئے

بدھ 10 فروری 2016 09:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) افغان طالبان قیادت کونسل کے سینئر راہنما اور ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا محمد حسن رحمانی کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں تصاویر میں محمد حسن رحمانی کو ایک ہسپتال میں بستر پر لیٹے دکھایا گیا ہے تاہم ہسپتال کی لوکیشن بارے کچھ نہیں بتایا گیا ۔ ملا حسن طالبان دور میں جنوبی صوبہ قندھار کے گورنر اور جنوبی زون کے گورنر رہ چکے ہیں رحمانی ان طالبان رہنماؤں میں بھی شامل تھے جنہوں نے چین کے شہر یورومقی میں حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :