عالمی بینک کے صدر کی وزیراعظم، عمران خان سے ملاقاتیں،معیشت کی بہتری کیلئے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ،نواز شریف ، پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔صدر عالمی بینک، نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے، ڈاکٹر جم یونگ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 10 فروری 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کے ہر شعبے میں بہتری کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہنیں ہے۔ جب حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو زراعت کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ورلڈ بنک کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کی معاونت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مددگار ہے۔ نجی شعبے کیلئے آئیڈیل کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی مانسب حوصلہ افزائی سے سرگرمیوں کے فوائد پورے ملک کو پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

آزاد اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی پر مبنی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کا کام کاروبار چلانا نہیں ہے۔ جب حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو زراعت کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ معیشت کے ہر شعبے میں بہتری کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ جلد اس ملک کی معیشت کو بہتر کر دیں گے۔ورلڈ بینک کے صدر جمژانگ کم کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملک میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر جم ژانگ کم نے کے پی کے صوبہ سے متعلق عمران خان سے بریفنگ لی اور وہاں جاری ترقیاتی سکیموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انسان دوست سکیموں میں ورلڈ بینک کا کردار قابل ستائش ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔

عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کا قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے اسلام آباد میں قومی لائحہ عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستانی سکوک بانڈز کو توقع سے زیادہ پزیرائی ملی ہے رواں سال میں محصولات کی مد میں اٹھارہ فیصد اضافہ اورگزشتہ تیس ماہ میں معیشت کے شعبوں میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ کے ساتھ گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔

عالمی بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے جو اب بہترہورہے ہیں پاکستان معاشی ترقی کے اہم دور سے گزر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلیم صحت روزگار کے شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں نجی شعبوں کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔