کامران اکمل وکٹوں کے پیچھے 100ٹونٹی ٹونٹی کیچز تھامنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے

منگل 9 فروری 2016 09:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 فروری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 100کیچز تھامنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے 34سالہ کامران اکمل نے جب شان ٹیسٹ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے احمد شہزاد کا کیچ تھاما تو اس کے ساتھ ہی وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 100کیچز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بھی بن گئے۔ کامران اکمل 167ٹی ٹونٹی میچز میں 101کیچز اور 76سٹمپڈ آوٴٹ کرکے مجموعی طور پر 177شکاروں کے ساتھ دنیا کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بھی ہیں۔