ترکی، سکیورٹی فورسز کا کرد باغیوں کے خلاف حملہ‘ 60 افراد ہلاک

منگل 9 فروری 2016 09:28

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء) ترکی میں سکیورٹی فورسز کے کرد باغیوں کے حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوب مشرقی صوبہ سیرناک کے ضلع سیزرائی میں ایک عمارت کے بیسمنٹ پر حملہ کیا گیا ہے اس موقع پر کرد باغیوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں عام شہریوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ باغی شہریوں کو اضافی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں نے سکیورٹی فورسز کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا نشانہ عام شہری بنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :