سعودی حکومت کے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اقدامات، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی پارٹنر کی شرط ختم،سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے ، انہیں ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی

منگل 9 فروری 2016 09:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9فروری۔2016ء)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے، سعودی حکام نے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سعودی پارٹنر جیسی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کسی سعودی شہری کو اپنا پارٹنر بنانا لازمی تھا۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں جن کے تحت سرمایہ کاری کے قوانین کو نرم کیا جائے گا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ قدم ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کم ہوتی شرح کو دیکھ کر اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے اور انہیں ختم کرنے کے لیے سعودی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی، وزارت تجارت و صنعت اور وزارت محنت کے حکام نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ایک تحقیقاتی سروے کرے گی جس میں عالمی کمپنیوں کو سہولیات دینے، سعودی مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری لانے اور سرمایہ کاروں کو مراعات دینے جیسے معاملات پر تحقیق کی جائے گی۔