وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مختلف محکموں بارے شکایات اور درپیش مسائل بارے آگاہ کیا، عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں،وفاقی وزیر کی سرکاری حکام کو تلقین

پیر 8 فروری 2016 09:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاوٴس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ شہریوں نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو مختلف محکموں کے بارے میں شکایات پیش کیں اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

خواجہ محمد آصف نے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں۔ دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کہا ہے کہ پی پی 122کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے اور حلقہ کے عوام کے مسائل ان دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے علاقہ شفیع دا بھٹہ کے گلیوں میں سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ چیئرمین یوسی پنڈی آرائیاں معراج دین رحمانی، وائس چیئرمین مظفر اقبا ل چیچی،جنرل کونسلر سیٹھ محمداشفاق ، شہزاد خلجی، محمد اقبال بٹ اور محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے کہاکہ علاقہ شفیع دا بھٹہ کی گلیوں کی تعمیر اور سیوریج کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے اور علاقہ کے مکینوں کے مسائل کو ازالہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے سیالکوٹ کینٹ میں کافی شاپس کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :