بھارتی حکومت کا دہشت گردی کی روک تھام کے لئے طاہر القادری کا تیار کردہ مدارس نصاب رائج کر نے کا فیصلہ ، طا ہر القادری کے بھارتی دورہ میں مقامی تنظیم کی جانب سے استقبال اور پروگراموں بارے تمام تر تیاریاں مکمل

پیر 8 فروری 2016 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) بھارتی حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے لئے طاہر القادری کا تیار کردہ مدارس کا نصاب تعلیم رائج کرے گی اس حوالے سے مارچ میں ڈاکٹرطاہر القادری کے حوالے کے دوران بات چیت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بھارت دورہ کے دوران مختلف تقاریب اور پروگراموں میں شرکت کے خواہشمند 62 لاکھ ، 70 ہزر 850 افراد شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے گئے جن شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے گئے ان میں بھارتی لوک سبھا ، وزیر اعظم ، کابینہ سمیت معروف شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکیورٹی کے لئے پانچ بلٹ پروف گاڑیوں سمیت استقبالیہ کے قافلے کے ساتھ سفر کرنے والی ہزاروں گاڑیاں شامل ہوں گی بھارتی دورہ مارچ کے وسط میں کیا جائے گا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بھارتی دورہ میں مقامی تنظیم کی جانب سے استقبال اور پروگراموں بارے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں لاکھوں کی تعداد میں دعوت نامے بھی پرنٹ کروا کر تقسیم کر دیئے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی شخصیات کے لئے بھی دعوت نامے بنا لئے گئے ہیں جو مارچ کے پہلے ہفتے میں تقسیم کر دیئے جائیں گے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کوسٹیٹ گیسٹ قرار دیا جائے گا اور زبردست قسم کا پروٹوکول دیا جائے گا استقبالیہ بینرز ابھی سے لگنا شروع ہو گئے ہیں دورے کے دوران منہاج القرآن کی مختلف ممال کی تنطیموں کے صدرو بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :