والد سے اختلافات نہیں ، عزیر بلوچ کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیر 8 فروری 2016 09:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے اپنے والد سے کوئی اختلافات نہیں ہیں عزیر بلوچ کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو کی جبکہ انہوں نے امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی وجہ سے پہلے امریکہ نہیں آسکا، اس کے معاملے پر پی پی کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،معاملہ عدالت میں لائیں ، کچھ ثابت ہوا توجواب دینگے۔