ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کی ٹیم کے لیے دبئی میں مشاورت جاری،سلیکشن کمیٹی سرفراز احمد کو دونوں ایونٹس میں بطور اوپنر کھلانا چاہتی ہے،صہیب مقصود اور عامر یامین کو ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز میں اتفاق ، احمد شہزاد کو چانس دیا جاسکتا ہے

اتوار 7 فروری 2016 11:07

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں ٹیم کے انتخاب کے لیے دبئی میں مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں سرفراز احمد کو بطور اوپنر کھلانا چاہتی ہے۔ صہیب مقصود اور عامر یامین کو ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز میں اتفاق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اوپنر احمد شہزاد کی بھی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے مگر انھیں آخری چانس بھی دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت کے مخالف ہیں۔ سعد نسیم اور افتخار احمد میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر محمد عرفان بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔ آل راونڈر محمد نواز اور بابر اعظم کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ آٹھ فروری ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :