جماعت پنجم کا آج انگریزی کا پرچہ میٹر ک لیول کا تھا ، کلاس پنجم کے بچوں سے توقع نہیں کی جا سکتی،پنجاب ٹیچرز یونین

اتوار 7 فروری 2016 11:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ PEC کو کلاس پنجم کے بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق پیپر تیار کرنا چاہیے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے PECجان بوجھ کر جماعت پنجم کے بچوں کو فعل کروانے کے لئے اس طرح کے اوچھے اور منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جو کہ پرائمری اساتذہ کے خلاف سازش ہے۔پچھلے سال بھی PECکے امتحان سے قبل ادارے سانحہ پشاور کی وجہ سے بند کر دئیے گئے تھے اور اس سال بھی سانحہ چارسدہ کی وجہ سے عین اس موقع پر جب PEC کے امتحان شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا تھا تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے جس نے بچوں کی پڑھائی کو بُری طرح متاثر کیا اور اب اگر کلاس پنجم کے بچوں کو میٹرک لیول کا پرچہ حل کرنے کے لئے دیا جائے گا تو صاف ظاہر ہے کہ بچوں کو کثیر تعداد فعل ہوگی جس کا ملبہ اساتذہ پر ڈال کرسخت سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہوگا جو کہ اساتذہ کے لئے قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

ہم حکومت کے لئے کوئی رکاوٹ پیدا کرنا نہیں چاہ رہے لیکن ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔لہذا ہمارا سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کلاس پنجم کے طلباء کو انگریزی کے پرچہ میں کم از کم 50% اضافی نمبر دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :