وہاڑی،شراب کے نشہ میں بھائی نے 9سالہ بہن کاگلادباکرقتل کردیا

اتوار 7 فروری 2016 11:04

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء )خون سفید ہو گیا ، شراب کے نشہ میں دھت بھائی نے 9سالہ بہن کا گلہ دبا کر مبینہ طورپر قتل کرڈالا اور نعش قریبی فصلوں میں پھینک کرفرار، پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا ، والد کی رپورٹ پر کا رروائی شروع کردی ، واقعات کے مطابق نواحی گاؤں10ڈبلیوبی کے غریب محنت کش ذاکر حسین نے میڈ یا کو بتایا کہ گزشتہ شب میری 9سالہ بیٹی رابعہ بی بی اپنی کزنوں کے ہمراہ انکے گھر سونے کے لیے چلی گئی تھی مگر رات کے کسی پہر میرے نوجوان بیٹے غلام عباس نے مبینہ طورپر شراب کے نشہ میں دھت ہو کر اپنی بہن کا گلہ دبا کر مار ڈالا اور نعش قریبی کھیتوں میں پھینک کرفرار ہو گیا صبح کھیتوں میں پڑی نعش دیکھ کر رفع حاجت کے لیے گئی خواتین نے گھر اطلا ع دی ، جس پر پو لیس تھانہ صدرنے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردی ہے اور ہو میو سا ئیڈ سیل کے اے ایس آئی ملک محمدامین نے کا رروائی شروع کردی ہے