ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کیس : ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اتوار 7 فروری 2016 10:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کیس میں ملزم حماد ارشد کے جمسانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع دیدی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو کی جانب سے ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں ملزم حماد کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں نیب پراسیکیوٹر نے ملزم سے تفتیش کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر احتساب عدالت نے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حماد ارشد کو 14 روز کے لئے نیب کی تحویل میں دیدیا ہے۔ اور ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 20 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔