2015:چھ بڑے بینکوں نے130 ارب روپے منافع کمانے کی توقع ہے،معاشی ماہرین

اتوار 7 فروری 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے چھ بڑے بینکوں کو 2015ء میں 130 ارب روپے منافع کمانے کی توقع ظاہر کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فیصد زا ئد ہے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ایکسچینج کے مطابق حبیب بینک ، نیشنل بینک ، یونائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک ، بینک الفلاح اور الائیڈ بینک نے 2015ء میں 129.9 ارب روپے جمع کرنے کی توقع کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12فیصد زائد ہے سالانہ بنیادوں پر منافع کی شرح میں اضافے کی وجہ گزشتہ سال ٹیکس کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شرح سود میں بھی کمی کی ہے جس سے افراط زر کو قابو میں رکھا گیا ہے 2014-15ء کے مقابلے میں شرح سود میں 350 پوائنٹس کمی ہوئی ہے اور اس وقت شرح سود چھ فیصد پر قائم ہے