بحرین نے اپنی فوج شام بھیجنے کیلئے آمادگی کا اعلان کردیا

اتوار 7 فروری 2016 10:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) بحرین نے اپنی فوج شام بھیجنے کیلئے آمادگی کا اعلان کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بحرینی سفیر شیخ فاواز بن محمد الخلیفہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مانامہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فوج شام بھیجنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا ہ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ریاستیں خطے اور عالمی سطح پر دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں

متعلقہ عنوان :