دنیا بھر سے 34 گروپوں نے گزشتہ وسط دسمبر سے میبنہ طورپر دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ اتحاد کا وعدہ کیا ہے ، بان کی مون

اتوار 7 فروری 2016 10:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے 34گروپوں نے گزشتہ وسط دسمبر سے مبینہ طور پر دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ اتحاد کا وعدہ کیا ہے اور رواں سال اس تعداد میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مغرب اور مشرق افریقہ بھر ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں داعش کے دائرہ کار میں توسیع کا اثر واضح طورپر دکھائی دے رہا ہے کیونکہ گزشتہ اٹھارہ ماہ میں تنظیم سے درپیش خطرات بھی بڑھنا شروع ہوگئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بھی فلپائن ازبکستان پاکستان ، لیبیا اور نائیجیریا سے سفر کرنیوالے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد گروپوں کے حملوں میں اضافے سے خبردار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند گروپ عراق اور شام سے بھاری مقدار میں بڑے پیمانے پر بینک اکاؤنٹس پر بھی اپنا قبضہ کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :