نیپرا نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اتوار 7 فروری 2016 10:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء)نیپرا نے بجلی تین روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تین سو یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔نینشل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں تین روپے تراسی پیسے کمی کی گئی ہے۔صارفین کو یہ ریلیف فروری کے بلوں میں ملے گا۔نندی پور پاورپلانٹ کی فیول لاگت میں چار ارب اٹھاسی کروڑ روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری پلانٹ گدو کی فیول لاگت میں بھی تین ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا نے سات ارب اٹھاسی کروڑ روپے صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :