اٹھارہ ہزاری، نابالغ بچی اور بچے کا نکاح، پولیس نے دونوں کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو گرفتار کر لیا ،ہار پہنے کم سن دلہا اور دلہن کو لوگ تھانے آ کر دیکھتے رہے

ہفتہ 6 فروری 2016 09:09

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)نواحی گاؤں میں نابالغ بچی اور بچے کا نکاح، پولیس نے دونوں کے والدین ، نکاح خواں اور گواہوں کو گرفتار کر لیا ہار پہنے کم سن دلہا اور دلہن کو لوگ تھانے آ کر دیکھتے رہے گزشتہ روز دوپہر کے وقت گاؤں رشید پور (جھنگ) میں موضع ڈل تحصیل احمد پور سیال کارہائشی گوندل برادری کا منظور حسین نامی شخص اپنے 8سالہ بچے علی کا فیملی کے دیگر لوگوں کے ہمراہ بڑی دھوم دھام سے اپنے رشتہ دار محمد اسلم گوندل کی 7سالہ بچی ریحانہ سے نکاح کرنے آیا نکاح خوان چوہدری سلطان محمود نے نکاح پڑھایا ہی تھا کہ اطلاع ملنے پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ہار پہنے کمسن دلہا اور دلہن اور شرکاء کی تصاویر ویڈیو بنانے کے بعد نکاح خوان بچوں کے والد اور چار گواہان نواز مظفر سلطان و غیرہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہا دلہن کو بھی اپنی تحویل میں لیکر انہیں تھانے لے آئی ایس ایچ او کے کمرے میں اکٹھے صوفے پر بیٹھے نابالغ دلہا دلہن کو لوگ تھانے آ کر دیکھتے رہے تاہم پولیس نے انہیں شام کے وقت واپس بھیج دیاپولیس کا کہنا ہے کہ ابھی واقعہ کی چھان بین جاری ہے جس کے بعد ہی مزید کوئی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :