ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ طارق بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شاہد زیڈ خان نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات

ہفتہ 6 فروری 2016 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء) ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ طارق بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے شاہد زیڈ خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا آج(ہفتہ کو ) ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ طارق بھٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت نے شاہد زیڈ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا ہے اور ویزر اعظم کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے امکان ہے کہ وہ آج اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

شاہد زیڈ خان پنجاب کی ا یک اہم شخصیت کے پلانت اور مشرق وسطی میں تعینات رہے ۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شائد زیڈ خان کی تعیناتی تمام قانونی ضابطوں کو پورا کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔