وزیراعلیٰ نے پوتی نفیسہ کا معصومانہ مکالمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دیا،دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے،پوتی نفیسہ،کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ،شہباز

ہفتہ 6 فروری 2016 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی پوتی نفیسہ شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ، وزیر اعلی کی پوتی نفیسہ نے اپنے دادا سے سوال پوچھا کہ دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے ؟ جس پر شہباز شریف نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھای اور جواب دیا کہ بیٹا آج ہم اپنی پوری کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جس کے بعد ننھی نفسیہ نے ایک اور سوال کیا دادا ابو ایسا کیوں ہے ؟ ننھی پری کے سوال پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے قبضہ کررکھا ہے اور کشمیر آزادی چاہتے ہیں وہ اپنے حق خودارادیت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

دادا پوتی کا یہ معصومانہ مکالمہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کشمیر ڈے کی اہمیت کے حوالے سے ضرور بتانا چاہئے ۔