ایبٹ آباد: گیسٹ ہاؤس میں دھماکا،خاتون جاں بحق،24افرادزخمی

ہفتہ 6 فروری 2016 09:05

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)ایبٹ آباد میں منڈیاں کے علاقے کے ایک گیسٹ ہائوس میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،جبکہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہائوس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ۔ ادھرریسکیو ٹیموں نےفوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کام کا بر وقت آغاز کردیا ہےاور زخمیوں کوفوری طبی امداد کی فراہمی کےلئے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔