داعش دنیا بھر میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے سیاسی بحرانوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے‘ امریکہ

ہفتہ 6 فروری 2016 09:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء) وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ گروپ دنیا بھر میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے عراق اور شام کے علاوہ اب دیگر ممالک میں بھی اپنے قدم جمانے کیلئے کوشاں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کی اس حکمت عملی سے بخوبی آگاہ ہے کہ گروپ اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ اب ایسے ممالک پر مرکوز کئے ہوئے ہے جہاں سیاسی بحران ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داعش ان ممالک میں اپنے قدم جمانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے عراق میں بھی اپنے قدم جمانے کیلئے ملککی بعض کمزوریوں اور عدم استحکام سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اب تنظیم کی زیادہ نظریں افغانستان اور لیبیا پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ سے کہ ہم ہر جگہ داعش کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لیبیا میں بھی داعش سے درپیش خطرات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ مختلف ممالک میں تنظیم کے خلاف فضائی حملون کا سلسلہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :