شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تیاری کے لئے راکٹ فیولنگ کا آغاز کر دیا

ہفتہ 6 فروری 2016 09:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء) شمالی کوریا رواں ماہ مجوزہ تجربے کے لئے پہلے ہی راکٹ میں فیولنگ کا آغاز کر چکا ہے ایک جاپانی اخبار نے امریکی دفاعی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے آئندہ میزائل تجربے کی تیاریاں چند دنوں میں مکمل کرے گا امریکی محکمہ خارجہ کے دفاعی عہدیدار نے مزید بتایا کہ سیٹلائیٹ امیج سے واضح ہوا ہے کہ شمالی کوریا کے سوہائی سیٹلائیٹ لاؤنج کمپلیکس پر فیول سٹور ہاؤس اور لاؤنج پیڈ کے اردگرد اور سازو سامان کی نقل و حرکت بڑھتی جا رہی ہے ۔