برطانوی حکومت کا شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

ہفتہ 6 فروری 2016 09:14

لندن(آن لائن) برطانوی حکومت نے شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ، شام ، اردن ، لبنان اور ترکی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں ، تعلیم اور ملازمتوں کیلئے 1.74بلین ڈالر دیگا۔انہوں نے یہ اعلان لندن میں شام کیلئے منعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اضافی 1.2بلین پاوٴنڈ 2016سے 2020کے دوران دنیا کے عظیم انسانی بحران کیلئے دیگا۔برطانیہ پہلے ہی اس شورش زدہ خطے کیلئے 1.12بلین پاوٴنڈ خرچ کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔ کانفرنس میں بتایا گیا کہ شام کی جنگ کے باعث 4.6ملین شامی شہری بے گھر اور مہاجر ہو چکے ہیں اور انہوں نے ہمسایہ ممالک اردن ، لبنان ، ترکی ، عراق اور مصر میں پناہ لے لی ہے اور لاکھوں یورپ آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے نیاراستہ تلاش کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :