روسی فورسز مشرقی یورپ کے دارالحکومت محض تین دن کے اندر فتح کرسکتی ہیں‘نیٹو اپنی فورسز میں کمی کے باعث اپنے ان مشرقی اراکین کا دفاع نہیں کر سکتا :امریکی تھینک ٹینک

ہفتہ 6 فروری 2016 09:13

واشنگٹن(آئی پی اے۔اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء )روسی فورسز مشرقی یورپ کے دارالحکومت محض تین دن کے اندر فتح کر سکتا ہے ۔ نیٹو اپنی فورسز میں کمی کے باعث اپنے ان مشرقی اراکین کا دفاع نہیں کر سکتا ۔ بھارتی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے ماضی کی کئی جنگوں کے پس منظر کے جائزہ کے مطابق روسی بٹالینز بحرہ بالٹک سے جڑے مشرقی یورپ کے ملکوں اسٹونیا اور لٹوویا کے دارالحکومت تالین اور ریگا کو مض 36سے 60گھنٹوں کے دوران اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں ۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ نیٹو فورسز کس قدر غیر موثر ہو چکی ہیں لہذا ماسکو کے کسی بھی ممکنہ طاقتور حملے سے نبرد آزما ہونے کے لئے نیٹو کو اپنی فورسز کو تیار رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور مغرب کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کہ مطابق سویڈن نے روس کی جانب سے بڑھتے خطرے کے پیش نظر سرد جنگ کے دور کی اپنی ایک ملٹری فرنٹیئر کو گاٹ لینڈ جزیرے پر دوبارہ بحال کر دیا ہے ۔

سویڈن کے سپریم کمانڈر جنرل مائیکل بائیڈن نے کہا ہے کہ دورِ حاضر میں یہ بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے ۔ آرمی ریسرچ ڈویژن آف رینڈ کارپوریشن نے حال ہی میں پیشن گوئی کی ہے کہ روس مستقبل قریب میں لٹوویا بارڈر پر دو رخی حملوں کا آغاز کرے گا اور بھاری اسلحہ بارود سے لیس بٹالینز ریگا میں پنسر تحریک کے لئے بھیجے گا ایسے وہ بیک وقت لٹوویا اور نیٹو فورسز سے لڑے گا۔

متعلقہ عنوان :