بھارتی شہر جے پور میں سکول ٹیچر کی کمرہ جماعت میں8برس کی طالبہ سے جنسی زیادتی

ہفتہ 6 فروری 2016 09:13

جے پور(آئی پی اے۔ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)بھارتی شہر جے پور میں سکول ٹیچر نے 8برس کی بچی کو زبردستی نشہ آور ادویات کھلا کر کمرہ جماعت میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے کے مطابق چھوروکے علاقہ سردار شہر میں سکول ٹیچر نے 8برس کی طالبہ کو کھانے کی چھٹی کے دوران کمرہ جماعت میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی شکایت پر عدالتی حکم کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے بعد سکول ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچر مفرور ہے اسے پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ بچی کو ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :