افغان مفاہمتی عمل بارے 4ملکی رابطہ گروپ کاتیسرااجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا

ہفتہ 6 فروری 2016 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء)افغان حکومت اورافغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لئے 4ملکی رابطہ گروپ کاتیسرااجلاس آج ہفتہ کواسلام آبادمیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان ،افغانستان ،چین اورامریکہ کے نمائندے شریک ہوں گے اورپاکستانی وفدکی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کریں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 4ملکی رابطہ گروپ کاپہلااجلاس اسلام آباداوردوسراکابل میں ہواتھا