وزیراعظم کا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے سامنے سر نہ جھکانے کا اعلان، عوام نے ہمیں اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے،قومی ایئرلائن کو ٹھیک کریں گے ہم اپنے ملک کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ اصول اور قومی مفاد کے خلاف کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب،پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کے باعث چوتھے روز بھی درجنوں پروازین منسوخ کر دی گئیں،کراچی سے 50، راولپنڈی سے 45، لاہور سے 35 اور پشاور سے 6 پروازیں شامل
ہفتہ 6 فروری 2016 09:27
مظفر آباد۔اسلا م آ با د( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہیکہ حکومت قومی ایئرلائن کی ترقی چاہتی ہے ہم پی آئی اے ملازمین کی غیر قانونی ہڑتال کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں پی آئی اے بحران کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے ہم پی آئی اے ملازمین کی غیر قانونی اور بلا جواز ہڑتال کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ہم قومی ایئرلائن کو ٹھیک کریں گے کیونکہ ہم اپنے ملک کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔
انہوں کہا کہ اصول اور قومی مفاد کے خلاف کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ بعض لوگ مفاد پرستی کی سیاست کررہے ہیں، سیاست کرنے والے عناصر نہیں چاہتے کہ پی آئی اے ترقی کرے، ملک صرف سیاست برائے سیاست نہیں ہونی چاہیے، مسائل کا حل بھی ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے، ہم اپنے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، حکومت قومی ایئرلائن کی بہتری چاہتی ہے۔
کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں افراتفری تھی لیکن حکومتی اقدامات سے آج وہاں کی رونقتیں بھی لوٹ رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کے باعث چو تھے روز بھی درجنوں پروازین منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں کراچی سے 50، راولپنڈی سے 45، لاہور سے 35 اور پشاور سے 6 پروازیں شامل ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی مکمل طور پر بند جب کہ دفاتر میں سناٹا رہا ۔ جناح ٹرمینل سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر کے سامنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائرپورٹ پر بھی پی ائی اے کا فضائی اپریشن مکمل طور پر معطل ہے جب کہ فلائٹ انکوائری اور سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے ٹیلی فون ریسیو نہ کرنے کے باعث مسافروں کو معلومات حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بھی 4 روز میں 153 پروازیں مسنوخ ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کے تمام 38 طیارے گراوٴنڈ ہیں۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ دو نجی ایئر لائنز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں جس کے تحت کنفرم ٹکٹس والے مسافر ایئر بلیو یا شاہین ایئر میں بھی سفر کر سکتے ہیں تاہم دونوں نجی ایئر لائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہم اپنے مسافروں کو ترجیح دیں گے اور اگر سیٹس بچ گئیں تو پھر پی آئی اے ملازمین کو فراہم کی جائیں گی۔ ادھرپی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف ہڑتال چوتھے روز میں داخل جبکہ پروازیں بھی منسوخ رہیں۔پی آئی اے کی فلائیٹ سروسز معطل ہونے سے سول ایوی ایشن یومیہ پارکنگ کی مد میں پونے دو کروڑ کمانے لگی، چار روز میں ہڑتال کے باعث 38 طیارے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کھڑے رہنے کے سبب پی آئی اے چار روز میں سول ایوی ایشن کی تقریبا سات کروڑ روپے کی مقروض ہوگئی ۔جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر پورٹس پر کام کرنے والے ملازمین کے ائیرپورٹ پاسز بھی منسوخ کر دئیے ہیں۔ جمعہ کے روز بھی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کے ٹکٹ کاؤنٹر، بکنگ دفاتر اور کارگو میں کوئی کام نہ ہوسکا۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہی ، اپنی منزل پر جانے والوں کو دیگر ائیر لائنوں میں بھی رش کے باعث ٹکٹ نہ مل سکے۔ادھر احتجاجی مظاہرین کی ادارہ کی نجکاری کے معمالے میں پھوٹ بھی پڑ گئی، ائیر ہوسٹس کی جانب سے مظاہرہ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ائیر لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر مہدی جنجوعی نے ہرتال کی راہ میں کاوٹ بننے والے ہی آئی اے ایمپلایز شعبہ فلائیٹ سروسز کے جوائنٹ سیکرٹری شعیب راجپوت کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے انکے جگہ حسین قیوم کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد گیا ہے۔پی آئی اے کے ملازمین نے گزشتہ روز بھی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا ور دھرنا بھی دیا اس موقع پر ملازمین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے اے این پی کے رہنماؤں نے دھرنے میں حصہ لیا۔اے این پی کے رہنما و سابق سنیٹر زاہد خان نے کہا کہ نجکاری کے خلاف کئے جانے والے احتجاج میں جا بحق ہونے والے کراچی کے ملازمین کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ملازمین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔حکومت واقعہ کی فوری جوڈیشنل انکوائری کروائے اور قصور وار کو فوری سز ا دے۔ حکمرانوں کے تیور بتا رہے ہین کہ ڈیفنس منسٹری سمیت ملک کو بیچ دینگے ۔افراسیاب خٹک نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہیں، اور قومی ائیر لائن کی نجکاری کی مذمت کرتے ہیں، اگر کوئی ادارہ حکومت سے نہیں چل رہا تو یہ حکمرانوں کی نااہلی ہے، ادارے بیچنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے حکومت فوری مظاہرین سے مذاکرات کر کے انکے مطالبات تسلیم کرے۔اے این پی کی رہنما و سنیٹر بشری گوہر نے کہا کہ پی آئی اے وقمی ائیر لائن کمپنی ہے، اسکو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے نجکاری کو سلسلہ جاری رہا تو پھر پورا ملک فروخت ہو جائے گا۔ مظاہرین نے اھتجاج آج تک ملتوی کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں کے ائیرپورٹس پر ملازمین کے کئے جانے والے ہڑتال و احتجاج کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر کام کرنے والے تمام پی آئی اے کے ملازمین کو پاسز منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے بعد اب کوئی ملازم ائیرپورٹ کی حکدود میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے پورے 38 جہاز ہڑتال کے باعث فضا میں نہ اڑ سکے ۔ رن وے پر کھڑا رہنے کے سبب تمام جہازوں کی پارکنگ فیس یومیہ ایک کروڑ پچھتر لاکھ روپے ہے، ہڑتال کے دوران ابتک پی آئی اے سول ایسی ایشن کی سات کروڑ روپے کی مقروض ہوگئی ہے۔ سول ایوی ایشن کیلئے ملازمین کی ہڑتال فوائد دینا شروع ہو گئی ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق فلائیٹ آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو درپیش مسئلے پر سخت پریشان ہیں، مسافر پی آئی اے کے تمام ٹکٹ محفوظ رکھیں، فلائیٹ آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ٹکٹ بغیر کسی عذر کے واپس کر دئیے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 6 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
ایبٹ آباد: گیسٹ ہاؤس میں دھماکا،خاتون جاں بحق،24افرادزخمی
-
وزیراعلیٰ کارات گئے بغیرپروٹوکول انجینئرنگ یونیورسٹی ون ونڈو ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ون ونڈو مرکز میں موجود اراضی مالکان سے معاوضے کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا،اورنج ... مزید
-
وزیراعلیٰ نے پوتی نفیسہ کا معصومانہ مکالمہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کر دیا،دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے،پوتی نفیسہ،کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں ،شہباز
-
ایم ڈی نندی پور پاور پلانٹ طارق بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شاہد زیڈ خان نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات
-
اٹھارہ ہزاری، نابالغ بچی اور بچے کا نکاح، پولیس نے دونوں کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو گرفتار کر لیا ،ہار پہنے کم سن دلہا اور دلہن کو لوگ تھانے آ کر دیکھتے رہے
-
ملتان میں دھڑجڑی بچیاں چلڈرن ہسپتال میں انتقال کرگئیں
-
مسابقتی کمیشن کا نجی ایئرلائنز کی جانب سے حالیہ فضائی کرایوں میں نمایاں اضافے کا نوٹس،کارروائی کا آغاز کردیا
-
پی آئی اے کی ہڑتال ، پاکستان ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دے دیا
-
بھارتی شہر جے پور میں سکول ٹیچر کی کمرہ جماعت میں8برس کی طالبہ سے جنسی زیادتی
-
نیو یارک :مین ہیہٹن میں ایک بڑی کرین کے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے
-
روسی فورسز مشرقی یورپ کے دارالحکومت محض تین دن کے اندر فتح کرسکتی ہیں‘نیٹو اپنی فورسز میں کمی کے باعث اپنے ان مشرقی اراکین کا دفاع نہیں کر سکتا :امریکی تھینک ٹینک
-
ایرانی حجاج کو تمام تر سہولیات پیش کریں گے : سعودی وزیر خارجہ
-
اگلے تین سال میں پچاس ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کو آسٹریا سے ملک بدر کر دیا جائے گا،ویانا حکومت کا منصوبہ
-
برطانوی حکومت کا شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کیلئے ایک ارب 74کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان
-
شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تیاری کے لئے راکٹ فیولنگ کا آغاز کر دیا
-
داعش دنیا بھر میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے سیاسی بحرانوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں ہے‘ امریکہ
-
کشمیر ی آزادی کا حق مانگ رہے ہیں ،اقوام متحدہ دنیا کو جواب دے قرار دادوں پر عمل کیو ں نہیں ہوا، نواز شریف ،مسئلہ کشمیر پاک بھارت قیادت کی بصیرت کاامتحان ہے، دونو ں مما لک کی عوام اپنی قیادت سے پوچھتی ... مزید
-
پا ک افغا ن خفیہ ادارے کے سر برا ہا ن کی ملا قات، چارسد ہ حملے میں افغانستان کی سر زمین استعما ل ہونے کے شواہد افغا ن سر برا ہ کے حوالے، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر بھی اتفاق
-
وزیراعظم کا پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے سامنے سر نہ جھکانے کا اعلان، عوام نے ہمیں اداروں کو بہتر بنانے کا مینڈیٹ دیا ہے،قومی ایئرلائن کو ٹھیک کریں گے ہم اپنے ملک کا خیال نہیں کریں گے تو کون کرے ... مزید
-
پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے تیارہیں ،کوشش ہے پیرتک تمام معاملات حل کرلئے جائیں ،مفتاح اسماعیل
-
پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ واقعے میں پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،میجر جنرل بلال اکبر،احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور قتل میں ملوث افراد کا چشم ... مزید
-
اسلام آباد، پی آئی اے نجکاری پرسینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ہنگامی اجلاس 9 فروری کو طلب، پی آئی اے ، نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کو بریفنگ دینے کی ہدایت، مسلم لیگ ن پی آئی اے کو بیچنا نہیں بلکہ ... مزید
-
افغان مفاہمتی عمل بارے 4ملکی رابطہ گروپ کاتیسرااجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا
-
نجکاری کے مقاصد سامنے آنا شروع ،پی آئی اے کی امریکہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کی بلڈنگ کا انکشاف
-
مردم شماری کا عمل پر امن، محفوظ بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کا تعاون ضروری ہے، وفاقی ادارہ شماریات مردم شماری کیلئے 3دنوں میں جامع منصوبہ پیش کریگا، جنوری سے جون تک محصولات ... مزید
-
وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 43ارب سولہ کروڑ چودہ لاکھ سے زائدکا فنڈ جاری
-
سعودی ایئر لائن سے جدہ میں پھنسے 463 عمرہ زائرین اسلام آباد پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن بند ہونے سے جدہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کی گفتگو
-
ہم حکومت کی گورننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ،پارلیمنٹ میں تب جاوٴں گاجب وہاں فیصلے ہوں گے ،عمران خان،حکومت ایک طرف غریب عوام پرٹیکسوں کابوجھ ڈال رہی ہے دوسری جانب ایمنسٹی سکیم کے ذریعے امیروں کوفائدہ ... مزید
-
جدہ سے پاکستان آنیوالی قصور کی رہائشی 38 سالہ خاتون کی دوران پرواز دماغ کی شریان پھٹ گئی ، کویت پہنچنے پر فوراً ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا،جانبر نہ ہو سکیں ،جسد خاکی شاہین ائیر لائنز پر پاکستان ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.