پیزا ہٹ نے ڈوریٹوز پیزا پاکستان میں متعارف کرادیا

جمعہ 5 فروری 2016 09:55

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء)فوڈ چین کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پیرا ہٹ نے پیزا کی صنعت میں پیپسی کو کے اشتراک سے پیزا کا نیاذائقہ ڈوریٹوزپیزا متعارف کردیا۔ پیزا ہٹ کے نئے متعارف کرائے گئے پراڈکٹس کی خصوصیات میں سویٹ اینڈ چلی ڈوریٹوزشامل ہیں جسے ذائقہ دار ساسزکے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈوریٹوز پیزا کو پاکستان بھر میں قائم پیزا ہٹ کی تمام ہی برانچز میں مقامی ذائقے چکن تکہ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیزا ہٹ کی چیف مارکیٹنگ اینڈ انوویٹرآفیسر ماریہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے مقامی صارفین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے ذائقے متعارف کرائے ہیں جن سے پاکستان بھر میں شائقین لطف اندوز ہوتے ہیں انکا کہنا تھا کہ یہ سہرا صرف پیزا ہٹ کے سر ہی جاتا ہے کہ اس نے بین الاقوامی معروف ذائقوں کو لوکل مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پیپسی کو ترجمان کے مطابق پیزا ہٹ کے ساتھ اشتراک کا مقصد فوڈ مارکیٹ میں نئی جہت کو فروغ دینا ہے، امید کرتے ہیں کہ ڈوریٹوز پیزا کا مقامی مارکیٹ میں تعارف کھانے کی صنعت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :