وزارت صحت کے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کا کینسر کی دوائی کیلئے 10 کمپنیوں کے لائسنس کی منظوری کیلئے اجلاس، جلد لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے،چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلم افغانی

جمعہ 5 فروری 2016 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو اسلم افغانی نے کہا ہے کہ وزارت صحت کے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ کا کینسر کی دوائی کیلئے 10 کمپنیوں کے لائسنس کی منظوری کیلئے اجلاس جاری ہے جس میں بہت جلد لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے، ڈریپ کینسر، ایچ آئی وی، ایڈز اور ہیپا ٹائیٹس جیسی مہلک بیماریوں کی ادویات کیلئے پرائزنگ پالیسی کے تحت سستے ریٹ فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کینسر جیسی جان لیوابیماری کی ادویات کیلئے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ ن 10 کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے جا رہی ہے جس کا اجلاس جاری ہے اور بورڈ کی منظوری کے بعد ان ادویات کی قیمت لگا نے کیلئے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کو بھیج دی جائے گی جس کے بعد پرائزنگ پالیسی کے تحت ان کمپنیوں کی دائیوں کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرائزنگ پالیسی کے تحت پہلے بنگلہ دیز اور انڈیا کی قیمتیں دیکھی جائیں گی اور اس کے بعد اگر وہاں پر قیمتیں مہنگی ہوں تو پھر ریجن میں کم قیمت دیکھ کر اس کے برابر قیمت لگائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کے پاس بہت سے دوائی کمپنیوں کے کیسز التوا کا شکار ہیں لیکن ڈریپ سب سے پہلے کینسر، ایچ آئی وی، ایڈز اور ہیپا ٹائیٹس جیسی محلک بیماریوں کے لائسنس پہلے جاری کر رہی ہے