اٹلی، سرکاری فلیٹ، 10 یورو مہینہ کرایہ پر دینے کا انکشاف، وسیع پیمانے پرتحقیقات شروع

جمعہ 5 فروری 2016 09:40

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء) اطالوی دارالحکومت روم، کہ، جہاں سیاحتی علاقوں میں فلیٹ کا کرایہ 1040 یورو ماہانہ سے لیکر 1994 یورو ماہانہ تک وصول کیا جاتا ہے۔ وہیں روم کی شہری حکومت کے ملکیتی فلیٹ ماہانہ 10.29 یورو سے لیکر 25.64 یورو جیسی کم قیمت پر کرایہ پر دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

روم بلدیہ کے مطابق اب تک 574 مکان کم کرایہ پر دیے جانے کا سراغ لگایا گیا ہے۔

اور امید ہیکہ، یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ وہیں بہت سے فلیٹوں میں اصل کرایہ داروں کی بجائے کوئی اور شخص مقیم ہے۔ ایک کرایہ دار نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ، یہ فلیٹ اس کے دادا نے کرایہ پر اس وقت لیا تھا۔ جب ماہانہ کرایہ 900 لیرے ہوتا تھا۔ مقامی حکومت کے مطابق، وہ ان فلیٹوں کو کرایہ پر دینے میں کسی بے ضابطگی کی بھی تحقیق کر رہے ہیں۔