بہاولپور‘سپریم کورٹ نے وزیرمملکت بلیغ الرحمان کیخلاف پی ٹی آئی رہنما ملک فاروق اعظم کی اپیل مسترد کردی

جمعرات 4 فروری 2016 08:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) سابق وفاقی وزیر ‘رہنما پی ٹی آئی ملک فاروق اعظم کی وزیرمملکت بلیغ الرحمان کے خلاف اپیل سپریم کورٹ نے مسترد کردی تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے و رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک فاروق اعظم نے الیکشن ٹریبونل بہاول پور بنچ میں این اے 185 میں مبینہ دھاندلی کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کے خلاف عذداری جمع کرائی تھی جس پر الیکشن ٹریبونل بہاول پور نے عذداری کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاتھااس فیصلہ کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی جس پرگذشتہ روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ظہیرانورجمالی نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی اپیل خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :