آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملا قات ، بلوچستان میں شاہروں کے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 4 فروری 2016 08:54

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت بنے والی شاہروں کیتعمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجما ن کے مطابق بدھ کے روز پسنی پہنچنے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزائی اور وزیراعلیٰ بلوچستان خان نواب ثنا اللہ زہر نے ملاقات کی ہے ،اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان بھی انکے ہمراہ تھے ترجمان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں شاہروں کے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور پاک چین راہداری منصوبے کے تحت بنے والی تحویل شاہرہ جس کی لمبائی 870کلو میٹر ہے پر بات چیت کی گئی ہے ،ترجمان کے مطابق اس شاہراہ پر کام تیز رفتار ی سے جاری ہے اور اس پر پاک فوج کے انجینئرز اور ایف ڈیبلیو او کے اہلکار کا م کر رہے ہیں ،اور شاہرہ کے 632کلومیٹر تحویل حصہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو چکا ہے ۔