شمالی کوریا سیٹلائٹ تجربے سے گریز کرے ، جاپان

جمعرات 4 فروری 2016 08:45

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء) جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے زور دیکر کہا ہے کہ شمالی کوریا مجوزہ سیٹلائٹ تجربے سے گریز کرے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا سیٹلائٹ تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہوگی انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا یہ اشتعال انگیز اقدام جاپان کی قومی سلامتی کیلئے بھی خطرناک ہوگا انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ایسے اشتعال انگیز اقدامات کرکے عالمی سطح پر اپنی تنہائی کو مزید وسیع نہیں کرنا چاہیے دریں اثناء جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان شمالی کوریا اس کے سیٹلائٹ تجربے سے روکنے کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کریگا

متعلقہ عنوان :