مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاحصہ ہے ،ہماری تکالیف مشترکہ ہیں ،باراک اوبامہ،مسلمانوں کے ساتھ مل کرانتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،دہشتگردی واقعات کے بعداسلام کاغلط تصورپیش کیاگیا،امریکی صدرکابالٹی مورمیں مسجدکے دورے پرمسلم کمیونٹی سے خطاب

جمعرات 4 فروری 2016 08:42

بالٹی مور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء)امریکی صدرباراک اوبامانے نائن الیون کے دہشتگردی کے واقعہ کے بعد اسلام کاتصورغلط پیش کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاحصہ ہے ،ہماری تکالیف مشترکہ ہیں ،مسلمانوں کے ساتھ مل کرانتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،ہمیں کچھ اہم حقائق جاننے کی ضرورت ہے ،اسلام امن کامذہب ہے ،پیغمبراسلامنے ہمیشہ امن اوربھائی چارے کادرس دیاہے ۔

گزشتہ روزامریکی صدرباراک اوبامہ نے مذہبی آزادی اوربرداشت پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔صدرباراک اوبامانے ریاست بالٹی مورکی مسجدکادورہ کیا،صدرباراک اوبامہ نے مسلم کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم کمیونٹی کاشکریہ اداکرتاہوں آج دنیابھرسمیت امریکہ میں مسلمان کمیونٹی ہراساں دکھائی دیتی ہے ،چندلوگوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کوالزام دیاجاتاہے ،دہشتگردی کے واقع کے بعداسلام کاتصورغلط پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہاں موجودتمام مسلمانوں کوخوش آمدیدکہتاہوں ،مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاایک حصہ ہے ،ہماری تکالیف اورمفادات مشترکہ ہیں ،امریکی ترقی کیلئے مسلمانوں کابڑاکرداررہاہے امریکہ میں مسلمان کمیونٹی لیڈر،انجینئراورڈاکٹرکے عہدے پرفائزہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان صدیوں سے امن کادرس دیتارہا،مذہب اسلام ہمیشہ امریکہ کاحصہ رہاہے ،نائن الیون کے بعددہشتگردی کے واقعہ نے اسلام کے نام کوبدنام کیا،ان دنوں مسلمانوں کے خلاف منفی سیاسی مہم چلائی جارہی ہے ،جس پرہمیں تکلیف ہے آج حجاب پہننے والے خواتین کوٹارگٹ کیاجاتاہے ،مسلم کمیونٹی نے امریکہ کوبحیثیت متحدقوم کردیاہے ،امریکہ میں مسلمان بچیاں میری بیٹیوں کی طرح ہیں ،مسلمانوں کوپریشان دیکھ کرانتہائی دکھ ہواہے تمام مذاہب کی حفاظت اوراحترام امریکہ کے آئین میں شامل ہے ،میڈیاپرحقائق درست طورپربیان نہیں کئے جاتے