ترقی اور خوشحالی نعروں سے نہیں بلکہ مثبت حکمت عملی صبر وتحمل سے آتی ہے، نوازشریف، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں اس کیلئے حقیقی انقلاب کی ضرورت ہوتی ہے ،دنیا کا مستقبل ہمارے خطے سے منسلک ہے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کے وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، بلوچستان کے خزانوں سے صوبے میں خوشحالی آئیگی سال2018 تک بجلی کی کمی کو پورا کر لیا جا ئیگا ،تربت میں گوادر ہوشاب شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی تقریب سے خطاب ،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا گاڑی میں بیٹھ کر سڑک کا معائنہ کیا ،جنرل راحیل شریف نے خود ڈرائیو کی
جمعرات 4 فروری 2016 08:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی نعروں سے نہیں بلکہ مثبت حکمت عملی صبر وتحمل سے آتی ہے قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں اس کیلئے حقیقی انقلاب کی ضرورت ہوتی ہے دنیا کا مستقبل ہمارے خطے سے منسلک ہے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کے وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہم نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں بلوچستان کے خزانوں سے صوبے میں خوشحالی آئیگی سال2018 تک بجلی کی کمی کو پورا کر لیا جا ئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں گوادر ہوشاب شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی،وزیرعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، وفاقی وزیر سیفران جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، سینیٹر حاصل بزنجو،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی وزراء اراکین اسمبلی اعلیٰ سول اور فوجی افسران بھی موجود تھے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں یہ منصوبہ صرف کا غذوں پر موجود تھا ان پر محض باتی ہی ہو تی تھی پاک فوج کی مدد سے آج یہ منصوبہ مکمل ہوا جو پاکستان اور بلوچستان کے خوشحالی کیلئے بڑا قدم ہے آج بلوچستان کو دیگر صوبوں کے مطابق اہمیت دی جا رہے ہیں برابری کی سطح پر فنڈز کی تقسیم ہو رہی ہے ترقیاتی کام بھی عروج پر ہے شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر شعبوں میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے جو بلوچستان میں ترقی کی نوید ہے ایسے کام نعروں سے نہیں ہو تے بلکہ اس کیلئے ویژن صبر اور حکمت عملی کی ضرورت ہو تی ہے پاکستان کو حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے قوموں کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں یہ گہرے سوچ اور وفکرکی متقاضی ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر تربت ہوشاب شاہراہ جو 193 کلو میٹر طویل ہے اس پر19 ارب روپے لاگت آرہی ہے ہوشاب پنجگور ، ناک ،بسیمہ، سوراب شاہراہ بھی اسی سال مکمل ہو گی جس کی لمبائی450 کلو میٹر ہے اور اس پر 23 ارب روپے لاگت آئی گی خضدار ،شہداد کوٹ191 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر بھی اسی سال مکمل ہو گی جس پر 8 ارب روپے خرچ ہونگے سوراب چمن116 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی اسی سال تکمیل کو پہنچے گا جس پر 9 ارب روپے لاگت آرہی ہے قلعہ سیف اللہ ، لورالائی128 کلومیٹر شاہراہ ساڑھے17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا جس کا افتتاح ہو گیا اور جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا جبکہ یک مچ خاران شاہراہ کا10ارب روپے کا منصوبہ تیاری کے مراحل میں داخل ہونیوالا ہے ژوب مغل کوٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے اس کے علاوہ بھی بہت سی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا کوئٹہ خضدار ہائی وے بسیمہ ،خضدار، شہداد کوٹ ، بیلہ، آوران ہائی وے کا کام بھی جلد شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ یہ پہلے مرتبہ ہے کہ یہاں سڑکوں کے جھال بچھایا جارہا ہے بہت سی4 رویہ شاہراہیں ہے جنہیں 6 رویہ میں تبدیل کرینگے اس سے قبل اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی مگر آج ہم اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہا ہے آنیوالے دنوں میں بلوچستان کی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو جائیگی ژوب، مغل کوٹ موٹروے کی شکل اختیار کر لے گا ہم بلوچستان میں پاکستان سے ہی نہیں بلکہ وسطی ایشیاء ملانا چاہتے ہیں وسطی ایشیاء میں موجود ممالک بھی گوادر کے راستے اپنا سامان لانے کی خواہش رکھتے ہیں جن میں ازبکستان، ترکمانستان اور دیگر ممالک شامل ہے ہم اپنی شاہراہوں کو ان ملکوں تک لے جا سکیں گے دوسری جانب پشاور سے جلال آبا دتک ایف ڈبلیو اوکے تعاون سے شاہراہ کے تعمیر کر رہے ہیں اور اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد پاکستان اور افغانستان ملکر کابل تک شاہراہ بنائینگے جس کا پورے خطے کو فائدہ ہو گا اس خطے میں دنیا کی بڑی آبادی موجود ہے دنیا کا مستقبل ہمارے خطے سے منسلک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے سندھ میں موجود اس کوئلہ کا استعمال کیا جائیگا جس سے آج تک استعمال نہیں کیا گیا جہاں600 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر تیزی سے کام جا ری ہے اور اس منصوبے میں کوئلہ کا استعمال ہو گا مجموعی طور پر یہاں34 سو میگاواٹ کے منصوبے مستقبل میں کام کرینگے جس کا آغاز کر رہے ہیں ہمارا مقصد صرف بجلی پیدا کرنا اور طلب پورا کرنا نہیں بلکہ ہم سستی بجلی فراہم کر نا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے زمینداروں، صنعت کاروں اور گھریلوں صارفین کو فائدہ پہنچیں اور ملک میں تیزی سے خوشحالی آئے پاکستان سال2018 تک اپنی بجلی کا منصوبہ پورا کر لے گا اور سستی بجلی فراہم کرے گا دیا مر، باشا ڈیم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور یہ ہر ایک منصوبہ4 چار ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کا انتہائی اہمیت کا حامل شہرہے جہاں ترقیاتی کام ہونگے جدید خطوط پر آراستہ بہت بڑا ائیر پورٹ بننے جا رہا ہے گوادر پورٹ کو ڈویلپمنٹ فراہم کی جا رہی ہے گوادر میں سکول ،یونیورسٹی، کالجز،ہسپتال بنائے جائینگے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت کچھ عطا ء کیا بلوچستان میں بھی معدنیات کے خزانے ہے مگر بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ان خزانوں کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا یہ وجہ تھی کہ پروان نہیں چڑھا کیونکہ اس میں بدنیتی کا عنصر شامل تھا مگر ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں بلوچستان کے خزانوں سے بلوچستان میں ترقی آئیگی ہم مشکور ہے چیف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جنہوں نے خصوصی دلچسپی لی اور حکومت کی بھر پور معاونت کی پاک چین اقتصادی منصوبے کا آغاز ہو گا تو بلوچستان میں کوئی کمی نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے شاہراہوں کی تعمیر قربانی دے کر کیں ہے جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم چاہتے ہیں کہ یہاں سے غربت، افلاس، بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 4 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
ترقی اور خوشحالی نعروں سے نہیں بلکہ مثبت حکمت عملی صبر وتحمل سے آتی ہے، نوازشریف، قوموں کی تعمیر کھیل تماشا نہیں اس کیلئے حقیقی انقلاب کی ضرورت ہوتی ہے ،دنیا کا مستقبل ہمارے خطے سے منسلک ہے ماضی ... مزید
-
سکیورٹی اداروں کااجلاس ،کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ،لیاری گینگ وارکے مطلوب ملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے گا ،حکومت سے بیرون ممالک بیٹھے ملزمان کو انٹرپول ... مزید
-
پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ،ڈی جی رینجرز نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرواکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے،میجر جنرل بلال اکبر
-
حلقہ این اے 122،الیکشن کمیشن نے نئے ووٹوں کے اندراج اور پرانے خارج کرنیکا اعتراف کرلیا،لاہور کے حلقہ این اے 122 سے 800 ووٹ ٹرانسفر ہوئے جبکہ 4542 نئے ووٹوں کااندراج کیا گیا تھا،ذرائع الیکشن کمیشن
-
بیروزگاری کے ڈر سے احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر گولیاں چلانا ظلم ہے،عمران خان،مہنگائی اور نجکاری کیخلاف چھ فروری کے احتجاج میں خود شرکت کروں گا ،چیئرمین تحریک انصاف،پشاور کو چھوڑ جانیوالوں کو واپس ... مزید
-
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،امن وامان کی صورتحال پرغور،تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاوٴسز اور دیگر اہم عمارتوں کے سیکورٹی انتظامات ،اسلام آباد پولیس کی کارکردگی،این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیشرفت کا ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانک مشین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، زاہد حامد ، الیکشن کمیشن جلد الیکٹرانک مشین کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا،نئے اتنخابی قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق مسودہ ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بیرون ممالک میں مقیم دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی سفارش ، سفارت خانوں میں نادرہ دفاتر اور پاسپورٹ کی جلد فراہمی کیلئے سفارتخانوں میں پاسپورٹ مشین لگانے ... مزید
-
زیکا وبا کو روکنے کے لئے پاکستان کو کام کر نا ہوگا ۔عالمی ادارہ صحت کا پاکستا ن پر زور
-
تحریک انصاف کا آبپارہ چوک میں بڑے احتجاجی پروگرام کے انعقاد کا اعلان ، جودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے ظالم حکومت ثابت ہو رہی ہے، کرپشن، بدعنوانی اور ناکام معاشی پالیسیوں کے ذریعے عوام خصوصاً نچلے ... مزید
-
ملازمین کی ہڑتال، سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا سعودی ایئر لائنز سے معاہدہ
-
کراچی ،سندھ رینجرز نے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں مطلوب ملزم منہاج عرف اسد کو گرفتار کرلیا
-
مسلم کمیونٹی امریکی فیملی کاحصہ ہے ،ہماری تکالیف مشترکہ ہیں ،باراک اوبامہ،مسلمانوں کے ساتھ مل کرانتہاء پسندی اوردہشتگردی کاخاتمہ کیاجاسکتاہے ،دہشتگردی واقعات کے بعداسلام کاغلط تصورپیش کیاگیا،امریکی ... مزید
-
بھارت: سمندر میں ڈوبنے والے 13 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک طالب علم ابھی تک لاپتہ ہے
-
امریکی مسلمانوں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام سمجھنے کی دعوت، ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے بارے میں اپنے منفی خیالات تبدیل کریں۔امریکی مسلمان
-
افغانستان میں مکمل امن کیلئے القاعدہ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو شکست دینا ہوگی،جنرل جان کیمبل،افغان حکومت کوامریکاکی مسلسل مدد درکار ہے، ہماری فوج کو 2024 تک افغانستان میں رہنا ہو گا،کانگریس کمیٹی ... مزید
-
برفانی انسان کے قدموں کے نشانات دریافت، برطانوی کوہ پیماکا دعویٰ
-
دہشت گردی کا خطرہ:پیرس کے سکولوں میں تمباکو نوشی کی اجازت،طلباء کا گلیوں میں اکٹھا ہوناتمباکونوشی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے،یہ بڑے خطرات سے تحفظ کے تناظر میں ضروری تھا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکول یونین ... مزید
-
دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنیوالی ریاستوں کیخلاف عالمی برادری کارروائی کرے، بھارتی صدر،دہشت گردی اچھی یا بری نہیں ہوتی یہ خالص برائی ہے،بھارتی سوسائٹی میں بھی عدم مساوات موجود ہیں،ایسے عوام کے ... مزید
-
شمالی کوریا سیٹلائٹ تجربے سے گریز کرے ، جاپان
-
فرانس میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک جاری ،پگڑی پر پابندی ختم ،برقعہ پہننے پر پابندی برقرار،ایسے اقدامات فرانس کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں،مسلم کمیونٹی کا احتجاج
-
سویڈن میں مہاجر کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے بعد کشیدگی میں اضافہ
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملا قات ، بلوچستان میں شاہروں کے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ڈنمارک کی ونڈ پاور کی بین الاقوامی کمپنی ویسٹاز جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں 250میگاواٹ کے4ونڈ پاور پلانٹ لگائیگی ، چین کی معروف کمپنی ہیوانینگ شین ڈونگ پاور رحیم یار خان میں 660 میگاواٹ کے2کول ... مزید
-
چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے چوہدری محمد سرور کوپارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ،اب وہ پارٹی کے انٹراالیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے
-
بہاولپور‘سپریم کورٹ نے وزیرمملکت بلیغ الرحمان کیخلاف پی ٹی آئی رہنما ملک فاروق اعظم کی اپیل مسترد کردی
-
پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا سابق فوجی افسر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، کرنل(ر)تصدق کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا ، گرفتا ری گرفتار دہشت گردوں کی فرا ہم کردہ ... مزید
-
عزیر بلوچ کے انکشافات:پی پی کے اہم رہنما ؤں اور ارکان اسمبلی کی بیرون ملک فرار کی تیاریاں،متعدد ارکان کو خوف ہے کہ ایسی کوشش کی تو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، ذرائع
-
لوک گلوکارہ عابدہ پروین نے تعلیمی ادارے کے سالانہ فنکشن میں لائیو پرفارم کرنے کیلئے 45 لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا
-
صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے اپنا امن فارمولا وزیراعظم اور آرمی چیف کو ارسال کردیا
-
خیبر پی کے حکومت نے طلباء ‘ بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے کرایوں میں ساٹھ فیصد رعایت کی منظوری۱دیدی
-
ملک وال، کسٹم انٹیلی جنس حکام نے چائے کی پتی کی سمگلنگ کے الزام میں قمر ٹی کمپنی کے مالک اور ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
-
مصباح الحق نے یاسر شاہ کے کریکٹر سے متعلق حلف نامہ جمع کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.