”آسٹریلوی خواتین نے مردوں کا بدلہ لے لیا“ بھارتی وومن ٹیم کوپہلے ون ڈے میں 101رنز سے ہرا دیا،بلیک ویل کو وومن آف دی میچ قرار دیا گیا۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا

بدھ 3 فروری 2016 14:27

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)آسٹریلوی مردوں نے تو بھارتی سورماوں کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں مار کھائی لیکن اب ان کا بدلی آسٹرلوی خواتین نے پہلے ون ڈے میں بھارتی وومن ٹیم کو 101رنز سے شکست دے کر لے لیا ہے۔آسٹریلوی خواتین کی ٹیم نے پہلے کھیل کر 276رنزبنائے۔

(جاری ہے)

اے جے بلیک ویل نے شاندار سنچری(114)رنز بنائے۔پیری نے 90رنز بنائے۔ جواب میں بھاتی وومن ٹیم 47ویں اوور میں 175رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پیری نے بیٹنگ کے بعد باولنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور چار کھلاڑی آوٹ کئے۔ بلیک ویل کو وومن آف دی میچ قرار دیا گیا۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :