شاہ محمود قریشی کا خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ملک گیر احتجاج میں شرکت کی دعوت،ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،پی آئی نجکاری،ملازمین پر تشدد سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا جلد از جلد ملاقات اور قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

بدھ 3 فروری 2016 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باالخصوص پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی ہے، دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا اجلاس جلداز جلد بلانے،مشترکہ حکمت عملی اور ملاقات پر اتفاق کیا ہے ،منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور پی آئی اے کی نجکاری اور ملازمین کے احتجاج میں پولیس کے تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے پی آئی اے نجکاری ،ملازمین کے ملازمین پر پولیس کا لاٹھی چارج،اورنج لائن منصوبے اور مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی ہے ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کے نام پر آمریت کاقائم ہے ،حکومت ظالمانہ اقدامات کے ذریعے غریب عوام کو پس رہی ہے ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ اس کے لء پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے،اپوزیشن لیڈر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پارلیمنٹ فورم پر پی آئی اے نجکاری ،مہنگائی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی جائے گی اور اس کے لئے پیپلز پارٹی تحریک انصاف کا مکمل ساتھ دے گی ،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا اور اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے دونوں رہنما جلد ملاقات کریں گے