نیپرا نے بجلی 3 روپے 84 پیسے فی یو نٹ سستی کرنے کی منظو ری دیدی

بدھ 3 فروری 2016 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ کراچی الیکٹرک کو نہیں ہو گا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کی پیداواری قیمت 8 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم مختلف ذرائع سے پیدا کی گئی بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی۔ جس پر نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو جنوری کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین اس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے کے تاخیری حربوں کے باعث صارفین کو ریلیف ایک ماہ تاخیر سے ملے گا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلہ کا ادراک کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :