افغانستان،پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں امریکی فضائی حملے،46 جنگجو ہلاک،حملے میں داعش کا ریڈیو سٹیشن بھی تباہ

بدھ 3 فروری 2016 08:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)افغانستان کے پاکستانی سرحد سے ملحقہ مشرقی علاقے میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 46 شدت پسند ہلاک جبکہ داعش کا ریڈیو سٹیشن تباہ ہوگیا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نبیح اللہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں طالبان ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں17 مسلح افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے،دریں اثناء صوبہ ننگر ہار کے حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ضلع آچن کے علاقہ ڈیرہ میں بھی امریکی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 29 شدت پسند ہلاک جبکہ داعش کا چلایا جانے والا ایک ریڈیو سٹیشن بھی تباہ ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ چارفضائی حملوں میں مارے جانے والوں میں داعش کے ریڈیو سٹیشن کے لئے کام کرنے والے پانچ ملازمین اور انتہا پسند گروپ کے انٹرنیٹ سروس کے انچارج کے طور پر کام کرنے والے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :