فرانس اور بیلجیئم کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 3 فروری 2016 08:55

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3فروری۔2016ء)فرانس اور بیلجیم کے درمیان دہشت گرد حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا جبکہبیلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔فرانس کے وزیراعظم مانوئل والز نے برسلز میں بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دہشتگرد حملوں کو روکنے کے لیے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں ممالک حملوں سے قبل معلومات کے فوری تبادلے اور دستاویزات کی جعل سازی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نے کہا کہ تمام یورپی ممالک کو دہشتگردی کے خطرے کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم مانوئل والز کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ پہلے سے زیادہ اور سنگین ہے۔

متعلقہ عنوان :